فالج کے مریضوں کیلئے جنرل ہسپتال میں جدید طبی آلات سے آراستہ سنٹر قائم
اس سے پہلے ملک کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں یہ سہولت میسر نہ تھی دنیا میں اموات کی شرح کی سب سے دوسری بڑی وجہ فالج کی بیماری ہے :پروفیسر محمد طیب سنٹر کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کی سہولیات کے پیش نظر مذید اقدامات اٹھائے جائیں گی: پرنسپل کا اعلان فالج ہونے کے 6تا24گھنٹے کے درمیان بذریعہ انجیو گرافی خون کے لوتھڑے کو نکالا جاتا ہی:پروفیسر عمیر رشید چوہدری زہ کانفرنس آج سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ہو گی ،بیرون ملک سے مندو بین کی آمد
بدھ 5 دسمبر 2018 22:40
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رانا محمد شفیق ،اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر سید جعفر حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری ، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر فاطمہ سمیت سینئر ڈاکٹرز کی بڑی تعدادشریک تھی۔
پرنسپل پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ دنیا میں اموات کی شرح کی سب سے دوسری بڑی وجہ فالج کی بیماری ہے جس پر قابو پانے کیلئے اس طرح کے فالج سٹروک سینٹر انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جہاں جدید طبی آلات کے ذریعے مریضوں کو فوری علاج معالجے کی سہولت مل سکتی ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری نے بتایا کہ کسی بھی شخص کو فالج ہونے کی6تا24گھنٹے کے درمیان بذریعہ انجیو گرافی خون کے لوتھڑے کو دماغ سے نکال دیا جاتا ہے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی سے مریض بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں6دسمبر (آج ) سے 2روزہ کانفرنس شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے آئے ہوئے ڈاکٹرز عدنان صدیقی (امریکہ) انصر طارق رائی(امریکہ) اسامہ منصور (مصر) احمد سوبری(ملائشیا)اور حسین حیدر شاہ (دبئی) نہ صرف لیکچرز دیں گے بلکہ فالج کے مرض میں ہونے والی جدید پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے ،پروفیسر ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی ایسی کانفرنس میں شرکت خوش آئند ہے جس سے نہ صرف نوجوان ڈاکٹرز کو تربیت کا موقع ملے گا بلکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں بھی مدد حاصل ہو گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر زنیراورڈاکٹر حبیب بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.