ایک منفرد ساحلی مقام ،پاپ کارن بیچ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 دسمبر 2018 23:56

ایک منفرد ساحلی مقام ،پاپ کارن  بیچ

فويرتيفنتورا  سپین کے جزائر کناری میں واقع دوسرا بڑا جزیرہ ہے۔ یہ اپنے سفید رتیلے ساحل کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس جزیزے میں ایک ایسا سیاحتی مقام بھی ہے ، جو لوگوں کو حیران کر دیتا ہے۔ یہ ایک ساحل ہے جہاں پاپ کارن   جیسے رتیلے پتھر بکھرے ہوئے ہیں۔ اس ساحل کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے کسی نے ساحل پر دور تک پاپ کارن بکھیر دی ہو۔ یہ اصل میں پتھر کے ٹکڑے ہیں، جن کی شکل پاپ کارن جیسی ہے۔

(جاری ہے)


یہ ساحل اگرچہ آرام دہ نہیں ہے لیکن پاپ کارن جیسے رتیلے پتھروں کی وجہ سے دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
یہاں رہنے والے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی یاداشت کے مطابق یہ ساحل شروع سے ہی ایسا ہے۔ یہاں کی آبادی پہلے خاصی کم تھی لیکن انسٹاگرام کی بدولت یہاں اب کافی لوگ آنے لگے ہیں۔
اس انوکھے ساحل کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔