پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کابینہ کا اجلاس

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد کی کابینہ کا مشترکہ اجلاس ڈویژنل صدر قاضی تنویر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںصدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ہدایت الرحمن کی غیر قانونی و غیر آئینی تبدیلی کے یک نکاتی ایجنڈا پر بحث ہوئی ، قائدین نے اس تبادلہ کی شدید مذمت کی اور پرزور مطالبہ کیا کہ صدر ضلع ایبٹ آباد ہدایت الرحمن کا تبادلہ فی الفور منسوخ کیا جائے جو سراسر غیر قانونی و غیر آئینی ہے جبکہ ابھی تک ان کا دورانیہ بھی پورا نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر پیرا میڈیکس ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے، حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری صوبائی محکمہ صحت کے حکام پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :