وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھنے کی ہدایت

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جوٹیال سمیت متعدد مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کے غیر فعال ہونے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

متعلقہ آفیسران فلٹریشن پلانٹس کا وزٹ کریں اور عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :