اومنی گروپ کی شوگر ملز کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:03

اومنی گروپ کی شوگر ملز کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی بینکوں کی جانب سے اومنی گروپ کی 7 شوگر ملز کے خلاف کرمنل کمپلینٹس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی جہاں نمر مجید, منائل مجید, عبدالغنی مجید دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہانور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے ڈاکٹر طاہر صغیر بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ 12 ارب کی واپسی سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں ہی,دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ رقم کی واپسی سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہی,سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سماعت ملتوی کر رہے ہیں,سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس کی سماعت شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گی,دیکھنا ہوگا کیا کرمنل کمپلینٹس واپس لی جا سکتی ہیں,انور مجید کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہی,عدالت نے انور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کا معاملہ بھی نمٹا دیا