گریڈ19کے جاوید اقبال اعوان نئے سی ای او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی تعینات

جمعرات 6 دسمبر 2018 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) صوبائی محکمہ تعلیم پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو افسر ریاض احمد سوہی کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ گریڈ19کے جاوید اقبال اعوان کو نیا سی ای او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی تعینات کر دیا ہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبرSO(SE-I)1-246/2015کے تحت ضلع راولپنڈی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر ریاض احمد سوہی کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول ڈومیلی جہلم کے پرنسپل جاوید اقبال اعوان کو نیا چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کیا گیا ہے جاوید اقبال اعوان بھی قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے

متعلقہ عنوان :