آئی جی پی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے راولپنڈی پولیس لائنز میں ریسورس مینجمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:16

آئی جی پی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے راولپنڈی پولیس لائنز میں ریسورس ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے راولپنڈی پولیس لائنز میں ریسورس مینجمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا۔ آئی جی پی پنجاب کی آمد پر آر پی او راولپنڈی ریجن فیاض احمد دیواور سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے راولپنڈی پولیس لائنز میں نئے تعمیر ہونے والے ریسورس مینجمنٹ سنٹرکا افتتاح کیا ۔

آئی جی پی پنجاب کی پولیس لائنر آمد پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن فیا ض احمد دیو ، سی پی او رراولپنڈی عباس احسن اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی پنجاب کو سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز میں موجو د یادگار شہداء پر خصوصی طور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں پولیس لائنز میں نئے تعمیر ہونے والے ریسورس مینجمنٹ سنٹرکا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سنٹر میں موجود تمام اشیاء و سہولیات کے متعلق سی پی اوراولپنڈی عباس احسن نے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی پی نے آر ایم سی کی تعمیر و موجودہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آر ایم سی کی تعمیر کا مقصد ضلع میں موجو د تمام سامان بشمو ل وردی ، اسلحہ و دیگر متفرق سامان زیر استعمال پولیس کا آن لائن ریکارڈ مرتب کر کے سینٹرپولیس آفس لاہور کی لاجسٹک برانچ کے ساتھ منسلک کر نا ہے ۔ افتتا ح کے بعد آئی جی پی پنجاب نے لائن ایریا کے باغیچہ میں پودا بھی لگا یا۔