افغانستان کے صوبہ خوست سے 6 ہزار 664 خاندان وطن واپس

جمعہ 7 دسمبر 2018 14:20

افغانستان کے صوبہ خوست سے 6 ہزار 664 خاندان وطن واپس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) افغانستان کے صوبہ خوست سے 6 ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد آپریشن کے دوران افغانستان کے صوبہ خوست میں 10 ہزار خاندان منتقل ہوئے تھے جن میں سے اب تک 6 ہزار 664 خاندان واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واپس آنے والے خاندانوں کے معاوضہ جات کے فارم پر کر کے اپنے اپنے علاقہ جات میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ واپس آنے والے بے گھر لوگوں نے اپنے مکانات کی تعمیر کا عمل شروع کر رکھا ہے جبکہ تعمیرنو اور بحالی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :