صومالی عسکریت پسندوں کا حملہ، دو جرنیلوں سمیت سات فوجیوں ہلاک

ہلاک افسراورجوان فوجی اڈے کے دورے سے واپس آ رہے تھے ،بارودی سرنگ دھماکے میں مارے گئے،بیان

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:17

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) صومالی دارلحکومت موغادیشو میں ہونے والے بارودی سنگ دھماکے میں دو جرنیلوں سمیت سات فوجی ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے افسر اور جوان جنوبی ساحلی سڑک پر واقع ایک فوجی اڈے کے دورے سے واپس آ رہے تھے کہ جب راستے میں نصب بارودی سرنگ ان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ سے متاثرالشباب موومنٹ نے قبول کرلی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں ان تمام افراد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے ملک میں امن کی بحالی کی جدوجہد میں اپنی جان قربان کر دی۔

فوج کے بارھویں بریگیڈ کے سربراہ جنرل عمر عدنان حسن اور اسی بریگیڈ کے آپریشنل کمانڈر جنرل عبدی علی جمامی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے افسر اور جوان جنوبی ساحلی سڑک پر واقع ایک فوجی اڈے کے دورے سے واپس آ رہے تھے کہ جب راستے میں نصب بارودی سرنگ ان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے پھٹ گئی۔صومالی فوج کے ترجمان محمد عدن نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کا ہدف جنرل عمر کو لیجانے والی گاڑی تھی۔

ایک اور فوجی ترجمان عبداللاہی احمد کے مطابق دونوں افسر جس پک اپ ٹرک پر سوار تھے اس میں سوار جوانوں کی بڑی اکثریت ہلاک ہو گئی۔ بارودی سرنگ دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے بارودی سرنگ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ تنطیم صومالیہ کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف گذشتہ دس برسوں سے برسرپیکار ہے۔