ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور دوسری اہلیہ میں پیار بھرے جُملوں کا تبادلہ

دونوں کے ٹویٹس سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 دسمبر 2018 15:54

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور دوسری اہلیہ میں پیار بھرے جُملوں کا تبادلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2018ء) : معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی۔ ان کی دوسری اہلیہ کا نام سیدہ طوبیٰ ہے ۔ حال ہی میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے اس پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ہمراہ لی گئی تصویر کو اپنی پروفائل پکچر کے طور پر اپ لوڈ کیا اور ساتھ ہی تحریر کیا ''سلام میری زندگی''۔

جسے دیکھ کر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی پیچھے نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ''وعلیکم اسلام میری زندگی''۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ، مذہبی اسکالر اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ایک طرف جہاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ خوش و خُرم دکھائی دئے وہیں دوسری جانب ان کی پہلی اہلیہ اور بچوں نے اس شادی کے حوالے سے اپنے دُکھ بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر نے کچھ اقوال شئیر کیے۔ سیدہ بشریٰ عامر نے اپنے ٹویٹس میں وفاداری اور دھوکہ دہی کی بات کی۔

ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وفاداری میں کبھی بھی کسی قسم کا ابہام نہیں ہوتا۔ یا تو آپ کسی کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے۔ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئیے، آپ صرف تب ہی کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے جب آپ کو مناسب لگے۔
ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کو دھوکہ دینا غلطی نہیں بلکہ انتخاب ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی ایسے شخص کو دھوکہ دیتے ہیں جو آپ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو، تو دراصل آپ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

اپنے ایک اور پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر نے کہا کہ پہاڑ جیسی مشکلوں میں بھی جو مسکرادئیے ان سے زیادہ مضبوط کون ہے؟
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پہلی بیوی سیدہ بشریٰ عامر سے دو بچے ہیں جن کے نام دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔