لاہور ہائی کورٹ نے داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار محمد بلال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سب رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

جمعہ دسمبر 16:57

لاہور ہائی کورٹ نے داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار محمد بلال کے خلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار محمد بلال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سب رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے شیخ غضنفر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت کے حکم پر اراضی کے مالکانہ حقوق کے دستاویزات اس کو نہیں دیئے جا رہے۔ عدالت کے 26 اگست 2018پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے ۔ عدالت سب رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔