الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرداریار محمد رند،رکن قومی اسمبلی خالد مگسی ،صوبائی وزیرداخلہ سلیم کھوسہ ،صوبائی وزیر عمر جمالی ، ارکان اسمبلی سکندر عمرانی ، محمدخان لہڑی ، ملک نعیم بازئی کے خلاف دائردرخواستیں خارج کردیں

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل بلوچستان میں جمعہ کو مختلف انتخابی عذرداریوں کی جسٹس ہاشم کاکڑاور جسٹس عبداللہ بلوچ نے سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ پرمشتمل ٹربیونل نے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے خلاف انتخابی عذرداری کی سماعت کی درخواست گزار طارق محمود کی جانب سے عامر رانا ایڈوکیٹ پیش ہوئے الیکشن ٹربیونل نے درخواست گزار کی ووٹرز کے انگوٹھوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی استدعا منظور کرتے ہوئے نادرا کو ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے 39 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹرز کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم دیا الیکشن ٹربیونل نے درخواست پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جبکہ الیکشن ٹربیونل بلوچستان نے تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے خلاف دائر درخواست خارج کردی سردار یار محمد رند کے خلاف سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے پی بی 17 سے متعلق عذرداری کی درخواست دائر کی تھی درخواست گزار کی جانب سے بوگس شناختی ووٹوں اور شناختی کاڑڈ کی بابت اور بے قاعدگیوں کے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے خلاف سردار یار محمد رند کی انتخابی عذرداری کی درخواست بھی خارج کردی ۔ الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کردی صوبائی وزیر داخلہ کے خلاف محمد دوران نے انتخابی عذرداری کی درخواست دائر کی تھی رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کردی گئی رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین کے خلاف محمد عیسی نے درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن ٹربیونل نے رکن اسمبلی عمر جمالی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کردی۔الیکشن ٹربیونل نے رکن صوبائی اسمبلی سکندر عمرانی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست بھی خارج کردی گئی الیکشن ٹربیونل نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی کے خلاف اسفندیار کاکڑ کی درخواست خارج کردی ۔جسٹس ہاشم پر مشتمل ٹربیونل نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی کے خلاف انتخابی عذرداری اور رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواستیں بھی خارج کردیں ۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کے خلاف سردار فتح محمد حسنی کی درخواست پر سماعت ہوئی فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے سردار فتح محمد حسنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاجبکہ رکن صوبائی اسمبلی نعمت زہری کے خلاف ظفر زہری کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عامر لہڑی اور رکن اسمبلی کے وکیل نادر چھلگری ایڈوکیٹ پیش ہوئے سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاجبکہ رکن صوبائی اسمبلی اختر لانگو کے خلاف لیاقت لہڑی، عںدالباری اور حضرت عمر کی درخواستوں پر سماعت بغیر پیش رفت کے 11 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے صوبائی وزیر ضیاء لانگو کے خلاف سعید لانگو کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ، ضیاء لانگو کے وکیل نادر چھلگری ایڈوکیٹ پیش عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران درخواست گزار سعید لانگو کے بیان پر جرح مکمل ہوگئی الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔