فرانس،پیلی جیکٹ ' والوں کی مہم صدر ایمانیول مارکون کے مستعفی کے مطالبہ کو لے کر جاری

آج برو ز معروف شاہراہ شانزلیز ے پر احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی ہے اتوار کو کاشتکار بھی اس تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) فرانس بھر میں 'پیلی جیکٹ ' والوں کی مہم صدر ایمانیول مارکون کے مستعفی کے مطالبہ کے لئے جاری ہے حکومت کی طرف سے پیٹرول کی منصوعات اور بجلی گیس کے بلوں میں اضافہ کافیصلہ مکمل طور واپس لینے کے اعلان کے باوجودتحریک جاری ہے گزشتہ روز 96 کالجوں کے باہر طلبا اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی اور جھڑپیں جاری رہیں۔

آج برو ز ہفتہ پیرس کی معروف شاہراہ شانزلیز ے پر احتجاجی مظاہرے کی کال بھی دی گئی ہے اتوار کے روز کاشتکار بھی اس تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ واضح رہے گذشتہ تین ہفتے فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت دیگر شہروں میں ’پیلی جیکٹ‘ والے مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں، توڑ پھوڑ جلاو گھیراو کے نتیجہ میں حکومت نے پیٹرول کی منصوعات بجلی اور گیس پر عائد ٹیکس چھ ماہ روک دینے کے اعلان کے بعد یہ اضافہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے وزیر اعظم ایڈوا فلیپ نے اعلان کیا کہ حکومت 'پیلی جیکٹ ' کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر تحریک صدر ایمانیوئل مکرون کے مستعفی ہونے تک ختم ہونے کی بجائے تیز ہوتی جارہی ہے سیاسی مبصرین موجودہ صورتحال کو انتہائی گمبیھر قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ شانزلے لیزلے شاہراہ پر سیکورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے تقریباً 8ہزار اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔