شام کے مشرقی حصے میں داعش کے آخری گڑھ میں شدید لڑائی

جنگجو ہجین نامی شہر کے علاقے ہاؤما پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے، ترجمان سیریئن ڈیموکریٹک فورسز

ہفتہ 8 دسمبر 2018 12:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) داعش اور امریکی حمایت یافتہ کٴْردش سیریئن جنگجوؤں کے درمیان شام کے مشرقی حصے میں دہشت گرد گروپ داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ایک ترجمان احمد محمد نے جرمن خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان کے جنگجو ہجین نامی شہر کے علاقے ہاؤما پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ خراب موسم کے باعث ان کے جنگجوؤں کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حالیہ چند ماہ کے دوران تیل کی دولت سے مالامال دیر الزور میں داعش اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔