سپریم کورٹ کی چنگ رکشہ چلانے کیلئے 7شرائط عائد
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز سے منظور شدہ رجسٹریشن نمبر اور فٹنس سرٹیفکیٹ آویزاں کیا جائے،حفاظتی معیاریقینی بنایا جائے،ڈرائیور بغیرلائسنس نہ ہو اور ڈرائیور کے علاوہ چار مسافر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:29
(جاری ہے)
اسی طرح صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز سے منظور شدہ چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت ہوگی۔چنگ چی رکشوں پر متعلقہ محکموں کے منظور شدہ رجسٹریشن نمبر بھی آویزاں کرنے لازمی ہوں گے۔
ملک بھر کی شاہراہوں پرصرف وہ رکشے چلائے جاسکیں گے جن پرفٹنس سرٹیفکیٹ آویزاں ہوں گے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ چنگی رکشے کے ڈرائیور اور مسافروں دونوں کیلئے حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔عدالتی شرائط پر پورا نہ اترنے پرچاروں صوبوں میں چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔ مزید برآں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت، سپیشل سیکرٹری صحت، ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔ ہفتہ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس کا وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بچانے کیلئے ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کا انتظام ہی موجود نہیں۔انہوںنے ریمارکس دیئے کہ وینٹی لیٹرز زندگی بچانے کیلئے ضروری ہیں، وینٹی لیٹرز کی خریداری کا فوری انتظام کیا جائے۔چیف جسٹس نے وزیر صحت، سپیشل سیکرٹری صحت، ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے کہیں کہ اس دن لاہور میں رہیں، آدھے گھنٹے کے نوٹس پر طلب کیا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.