Live Updates

وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان مجھے سونپنا وزیراعظم کی جانب سے مجھ پراعتماد کا اظہار ہے،

وزیراعظم عمران خان جو کہیں گے کروں گا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:32

وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان مجھے سونپنا وزیراعظم کی جانب سے مجھ ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان مجھے سونپنا وزیراعظم کی جانب سے مجھ پراعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم عمران خان جو کہیں گے کروں گا، مجھے وزیر اطلاعات بنایا بھی میری جماعت نے ہے، میں یہاں تک پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی مہربانی سے ہی پہنچاں ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمراں خان کو لگتا ہے کہ میں کام ٹھیک کر رہا ہوں تو میں اپنی وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھوں گا لیکن اگر وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ کوئی اور مجھ سے بہتر کام کر سکتا ہے تو یہ ان کی صوابدید ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم چاہیں تو بطور رکن قومی اسمبلی کام جاری رکھنے میں بھی مجھے کوئی عار نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات