چین میں 10 ماہ کے دوران انٹرنیٹ اور متعلقہ شعبوں کی شرح نمو 18 فیصد رہی، رپورٹ

اتوار 9 دسمبر 2018 15:50

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) چین میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران انٹرنیٹ اور اس سے متعلقہ شعبوں کی شرح نمو 18 فیصد رہی جس کی وجہ ایپس کی طلب میں اضافہ ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران چین کی انٹرنیٹ اور اس سے متعلقہ شعبوں کی مجموعی آمدنی 766.3 ارب یوان (111.6 ارب ڈالر) رہی جو 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں18 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

دس ماہ کے دوران چین کے گونگ ڈانگ، شنگھائی اور بیجنگ ریجنز میں انٹرنیٹ کے کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بالترتیب 17.4 ، 18.2 اور 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹرنیٹ کے آر اینڈ ڈی سیکٹرز پر ہونے والے اخراجات 13.7 فیصد بڑھ کر 39.1 ارب یوان رہے۔انفامیشن سروسز سے ہونے والی آمدنی سب سے زیادہ رہی جو اس شعبے کی کل آمدنی کا 91.2 فیصد رہی۔آن لائن گیموں کی آمدنی کا حجم 159.4 ارب یوان رہا جو 2017 ء کے پہلے دس ماہ کے مقابلے میں 18.5 فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر کے اختتام پر ملک میں 4.45 ملین موبائل ایپس تھیں جن میں سے 2.7 ملین ڈومیسٹک و تھرڈ پارٹی ایپ سٹورز تھیں۔گیمنگ ایپس نے اپنی اجارہ داری قائم رکھی، اس کے بعد روز مرہ ایپس اور ای کامرس ایپس کا نمبر رہا۔