قائد آباد و شرافی گوٹھ پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ، جرائم پیشہ کے خلاف کریک داؤن 36گرفتار

سب ڈویژن پولیس آفیسر قائدآباد اعجاز حسین مغل کی سربراہی میں ایس ایچ او قائدآباد معراج انور کا پولیس پارٹی کے ہمراہ کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف کاروایئاں

اتوار 9 دسمبر 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) قائد آباد سب ڈویژن کے دو تھانوں قائدآباد اور شرافی گوٹھ پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ، چھاپے اور جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 36ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، منشیہات ، لوٹا و چھینا ہوا مال برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن پولیس آفیسر (SDPO)قائدآباد اعجاز حسین مغل کی سربراہی میں ایس ایچ او قائدآباد معراج انور کا پولیس پارٹی کے ہمراہ کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف کاروایئوں کے دوران دو مقامات پر پولیس مقابلے میں 3ڈکیت جبکہ چھاپوں میں 3اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر کے 6پستول، 6میگزین، 15کارتوس اور وارداتوں میں لوٹا و چھینا ہوا مال برآمد کر لیا۔

جبکہ منشیات کے 2مقدمات میں 6ملزمان کو گرفتار کر کے 2کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چار جواریوں کو گرفتار کر کے آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم قبضے میں لے لی ۔ مزید براں دھوکہ دہی کا ماسٹر آف کنگ ڈبل شاہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء ایس ایچ او شرافی گوٹھ کرم خان لاشاری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ جرائم پیشہ کے خلاف کاروایئوں میں 16ملزمان کر گرفتار کر کے ایک ہزار دس گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہ کے 2ملزمان اور پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر کے 3پستول، 3میگزین ، 9کارتوس اور لوٹا و چھینا ہوا مال برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :