روپے کی بے قدری اور شرح سود میں اضافہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی
کے ایس ای100انڈیکس میں 1934پوائنٹس کی کمی جبکہ سرمایہ کاروں کے 2کھرب84ارب 88کروڑ70لاکھ روپے سے زائدڈوب گئے
اتوار 9 دسمبر 2018 16:20
(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک کی جانب سے توقعات کے برعکس 1.5فیصد اضافہ کیا گیا جس کے باعث کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا اور پہلے ہی روز پیر کو کے ایس ای100انڈیکس13بلائی نفسیاتی حدوںسے گرتے ہوئے 1335.43پوائنٹس کمی سے 39160.60پوائنٹس کی سطح پر آگیااور85.98فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو2کھرب41ارب62 کروڑ روپے سے زائدکا خسارہ ہوا ۔
منگل کو بھی ڈالر کی قدر بڑھنے اور معاشی مشکلات کے باعث اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن آخری اوقات میں مندی کے سبب سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس442.27پوائنٹس کی ریکوری سے 39602.87پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب44کروڑ 53لاکھ روپے سے زائد کااضافہ ہوا۔لیکن اس کے برعکس بدھ کو بھی اتارچڑھائو دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 39600،39500اور39400کی نفسیاتی حدوںسے گرگیااورمندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروںکو50ارب99 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔اسی طرحجمعرات کو بھی زبردست مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اور 38300پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوئی ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی135ارب روپے ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی زبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہالیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اورکے ایس ای100انڈیکس261.42پوائنٹس کی ریکوری سے 38562.05پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 64.40فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمایہ کاری مالیت میں 42ارب99کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی منفی رجحان غالب رہنے کا امکان ہے تاہم مندی کے نتیجے میں شیئرز سستے ہونے کی وجہ سے پرکشش سطح پر آگئے ہیں جس کی خریداری سے ریکوری بھی متوقع ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.