دہشت گرد برطانیہ میں کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، برطانوی حکام

اتوار 9 دسمبر 2018 17:00

دہشت گرد برطانیہ میں کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، برطانوی حکام
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) برطانوی حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دہشت گرد برطانیہ میں کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کیمیائی حملوں کا خدشہ 25 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہوگیا۔

(جاری ہے)

حکام نے مزید کہا کہ داعش کے دہشت گردوں کی گفتگو ریکارڈ ہونے سے سازش کا پتہ چلا۔ برطانوی حکام نے لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں پر کلورین بم حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ اس سے قبل بھی داعش کی طرف سے کیمیائی حملے کا انتباہ جاری کرچکا ہے جس میں عراق اور شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال ہوسکتے ہیں۔