نواز شریف کے خلاف ان کے بیٹوں کا کوئی بیان استعمال نہیں ہوسکتا ،ْ خواجہ حارث

واجد ضیاء کے مطابق حسین نواز وضاحت دینے میں ناکام رہے، اس لئے نواز شریف جوابدہ ہیں ،ْواجد ضیاء کا اخذ کیا گیا نتیجہ قابل قبول شہادت نہیں ،ْ دلائل

پیر 10 دسمبر 2018 15:21

نواز شریف کے خلاف ان کے بیٹوں کا کوئی بیان استعمال نہیں ہوسکتا ،ْ خواجہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) العزیزیہ ریفرنس میں خواجہ حارث نے حتمی دلائل میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ان کے بیٹوں کا کوئی بیان استعمال نہیں ہوسکتا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف پیش ہوئے۔ ان کے وکیل خواجہ حارث نے پانچویں روز بھی حتمی دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء کے مطابق حسین نواز وضاحت دینے میں ناکام رہے، اس لئے نواز شریف جوابدہ ہیں، تاہم واجد ضیاء کا اخذ کیا گیا نتیجہ قابل قبول شہادت نہیں، جے آئی ٹی نے صرف طارق شفیع ،حسن نواز اور حسین نواز کے بیانات پر انحصار کیالیکن جے آئی ٹی کے سامنے دیئے گئے بیان یہاں ہمارے خلاف استعمال نہیں کئے جا سکتے۔

(جاری ہے)

خواجہ حارث نے کہا کہ حسن اور حسین نواز اس عدالت کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے ،ْیہ نواز شریف کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کے بیٹوں کا نہیں لہذا حسن اور حسین نواز کا کوئی بیان یا دستاویز نواز شریف کیخلاف استعمال نہیں ہو سکتا، میرا کیس یہ ہے کہ احتساب عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پراپنا فیصلہ نہیں دے سکتی۔خواجہ حارث نے کہا کہ حسن، حسین ،مریم اور طارق شفیع کی دستاویزات کو نواز شریف کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا ،ْیہ تمام لوگ عدالت کے سامنے نہیں ہیں اور وضاحت نہیں کرسکتے کہ انہوں نے ایسے بیان کیوں دئیے۔