ہر سال دنیا میں 26 کھرب ڈالر کرپشن کی نذر ہوتے ہیں،اقوام متحدہ

پیر 10 دسمبر 2018 17:00

ہر سال دنیا میں 26 کھرب ڈالر کرپشن کی نذر ہوتے ہیں،اقوام متحدہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 26 کھرب ڈالر سالانہ کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں جبکہ 10 کھرب ڈالر رشوت کی شکل میں ضائع جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا کہ عالمی جی ڈٰ پی کا 5 فیصد سالانہ کرپشن کی نذر ہوتا ہے۔

یو این ڈی پی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں امداد سے 10 گنا زیادہ رقم کرپشن کا شکار ہوجاتی ہے۔اقوام متحدہ نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ وہ کرپشن سے لڑنے کے لیے اقدامات کو مزید مستحکم کریں، کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے جس سے معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر ضرب لگتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں کوئی ملک، قوم یا خطہ کرپشن سے بچا ہوا نہیں ہے۔