نیب کیس میں زیر حراست ملزم شہباز شریف کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیدیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 17:54

نیب کیس میں زیر حراست ملزم شہباز شریف کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) نیب کیس میں زیر حراست ملزم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔ اس حوالہ سے پیر کو چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آباد آفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئی10 دسمبر 2018ء سے قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے اختتام تک منسٹر انکلیو ہائوس نمبر 26 اسلام آباد کو انڈر ٹرائل ملزم میاں شہباز شریف کیلئے سب جیل قرار دیا ہے، ان کی حفاظت پر آئی سی ٹی پولیس مامور ہوگی۔