وفاقی وزیر مذہبی امور کی چیئرمین موسسہ جنوب ایشیاء سے ملاقات،

عازمین حج کو سہولیات کی بہتر فراہمی بارے گفتگو موسسہ جنوب ایشیاء کی جانب سے حجاج کی بہترین خدمت پر ان کے شکر گزارہیں ،100 فیصد پاکستانی حجاج کو مشاعر ٹرین کی فراہمی کی کوشش کی جائے ،مکاتب کو نئے ریٹس کے مطابق بہتر ٹرانسپورٹ ، تجربہ کار گائیڈ تعینات کرنے کا پابند بنایا جائے،پیر نور الحق قادری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،حج 2019 کے انتظامات مثالی ہونگے ،چیئرمین موسسہ رافع بدر

پیر 10 دسمبر 2018 18:19

وفاقی وزیر مذہبی امور کی چیئرمین موسسہ جنوب ایشیاء سے ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ موسسہ جنوب ایشیاء کی طرف سے حجاج کی بہترین خدمت پر ان کے شکر گزارہیں ،100 فیصد پاکستانی حجاج کو مشاعر ٹرین کی فراہمی کی کوشش کی جائے ،ٹرین میں گنجائش نہ ہونے پر بسوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائیگی،مکاتب کو نئے ریٹس کے مطابق بہتر ٹرانسپورٹ ، تجربہ کار گائیڈ تعینات کرنے کا پابند بنایا جائے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے یہ بات چیئرمین موسسہ جنوب ایشیاء رافع بدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں منیٰ اور عرفات میں عازمین حج کو سہولیات کی بہتر فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں منیٰ ،مذدلفہ اور عرفات میں پاکستانی عازمینِ حج کو سہولیات کی فراہمی کے معاہدات پر دستخط ہو کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے موسسہ جنوب ایشیاء کی طرف سے حجاز کی بہترین خدمت پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے سہولیات کی بہتری کیلئے عازمین کی تجاویز پر مبنی نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 100 فیصد پاکستانی حجاج کو مشاعر ٹرین کی فراہمی کی کوشش کی جائے ،ٹرین میں گنجائش نہ ہونے پر بسوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ،بہتر انتظامات کیلئے پاکستانی مکاتب اولڈ منیٰ میں ترتیب سے مختص کئے جائیں،اضافی واش رومز ، معیاری بنکر بیڈز ، نماز کی مناسب جگہ فراہم کی جائے،پیک شدہ خوارک پر پابندی، دفتر امور حجاج پاکستان کو کھانا دینے کی اجازت دی جائے،مکاتب کو نئے ریٹس کے مطابق بہتر ٹرانسپورٹ ، تجربہ کار گائیڈ تعینات کرنے کا پابند بنایا جائے۔

سیکرٹری مذہبی امور میا مشتاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کی خدمت ایک سعادت، موسسہ کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کی بہتر رہنمائی کیلئے ہر مکتب میں کم از کم 10 پاکستانی معاونین تعینات کئے جائیں اور منیٰ و عرفات میں سٹاف کیلئے زیادہ جگہ مختص کی جائے۔ اس موقع پر چیئرمین موسسہ جنوب ایشیاء رافع بدرنے کہا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،حج 2019 کے انتظامات مثالی ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :