سوڈان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر اور وزیراعلیٰ کی ہلاکت کی تصدیق

پیر 10 دسمبر 2018 22:13

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) مغربی سوڈان میں گورنر اور وزیراعلیٰ کو لے جانا والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق سوڈان کی ریاست القضارف میں گورنر سمیت اہم حکومتی شخصیات کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل موبائل فون ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیلی ویژن نے ہیلی کاپٹر حادثے میں القضارف کے گورنر میر غنی صالح ،ْ اٴْن کی کابینہ کے وزیراعلیٰ، صوبائی وزیر برائے زراعت، مقامی پولیس چیف اور بارڈر فورس کے محافظ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثہ ایتھوپیا کے سرحدی علاقے کے نزدیک پیش آیا تاہم سرکاری ٹیلی ویڑن نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی۔دوسری جانب سوڈان کی نیوز ایجنسی نے گورنر سمیت 6 اعلیٰ حکومتی شخصیات کی ہلاکت اور فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔