ہر قسم کے تعصب کا خاتمہ کر کے عوام کے حقیقی حکمرانی و حق نمائندگی کو یقینی بنائیںگے،ایچ ڈی پی

پیر 10 دسمبر 2018 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزادنے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی کوئٹہ کے شہریوں کو صوبے کی آبادی کے تناسب سے انکا حصہ دینے صوبائی دارالحکومت کی حیثیت سے اس شہر کو تمام ترقیاتی،تعلیمی اور صحت کے سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے سلسلے میں بھر پور کردار ادا کر کے ایک پر امن ،خوشحال،تعلیم یافتہ شہر کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جد و جہد کا سلسلہ جاری رکھے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہزارہ ٹاون کے معتبرین و معززین سے ملاقاتوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے نائب چیئرمین عزیز اللہ ہزارہ،محمد رضا بیگ، پارٹی کے نامزد امیدواربرائے پی بی 26صوبائی اسمبلی کونسلر قادر علی نائل،عصمت یاری،ساحل ہزارہ،حاجی بسم اللہ،داود چنگیزی، محمد تقی اور دیگر بھی موجود تھے پارٹی رہنمانے کہا کہ دوسرے صوبوں کے صوبائی دارالحکومتوں کی ترقی،خوشحالی،تعلیم و صحت کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے ہم کوئٹہ کو کسی لحاظ سے ایک ترقی یافتہ شہر نہیں کہ سکتے،یہاں کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی ابتر،افسوسناک اور پسمناندگی کی نشاندہی کرتا ہیں ایک طرف اس صوبے اور شہرکی ترقی کی طرف حکمرانوں نے سنجیدہ توجہ نہیں دی،تو دوسری طرف سیاسی جماعتوں اور عوام نے بھی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں خلوص اور نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیاہے،شہر میں ماحول کی آلودگی،ٹریفک کے دش،شہر میں ہجوم اور غیر منظم کاروبار سے واضح ہوتا ہیں کہ ہم کسی صورت ایک متحمدن اور ترقی یافتہ قوم نہیں،انھوںنے کہا کہ 5سال تک محکمہ تعلیم صحت اور صوبے بھر پر حکومت کرنے والے آج چند مہینوں کے دوران یہ واویلا کر رہے ہیں کہ ادارے تباہ و برباد اور نظام تعلیم انتہائی خراب ہیں یہ سوال تو انھی سے پوچھاجانا چاہیے کہ آپ نے تعلیمی ایمرجنسی لگائی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دعوئے کئے یہ تو آپکی باقیات اورچھوڑے ہوئے اثاثے ہیں آپ لوگوں نے جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا آپ اس کی اصلاح میں بھی مدتوں لگ سکتے ہیں آپ نے کوئٹہ والوں کے ساتھ دشمنی کی اور قبضہ مافیا کے زریعے شہر پر اپنی حاکمیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام سرکاری وسائل استعمال کئے،پارٹی رہنمانے کہا کہ ہم امن محبت اور بھائی چارے کے نعرے کے زریعے ہر قسم کی تعصب کا خاتمہ کر کے عوام کے حقیقی حکمرانی و حق نمائندگی کو یقینی بنائیںگے۔