قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت،

صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا

منگل 11 دسمبر 2018 14:25

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پارلیمنٹ ہائوس آمد پر انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا تاہم انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر ایوان میں بات کروں گا۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب اب تک کچھ ثابت نہیں کر سکا۔ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی ہے۔ نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا۔