ابو ظہبی:خاتون منگیتر کو واٹس ایپ پر Idiot کہنے پر نوجوان کو قید ہو گئی
عدالت نے نوجوان کو 20 ہزار درہم کا بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا
محمد عرفان منگل 11 دسمبر 2018 14:26
(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی کی تضحیک پر مبنی یا شر انگیزی والا پیغام بھیجنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
ایسا کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانے کے علاوہ اڑھائی لاکھ درہم سے ایک لاکھ درہم تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ عدالت میں ایک اور ایسا معاملہ بھی پیش آیا جس میں ایک نوجوان نے اپنی واٹس ایپ لِسٹ میں شامل خاتون کو نامناسب ویڈیو کلپ بھیجا تھا۔ تاہم نوجوان نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ پیغام اُس نے غلطی سے بھیجا تھا۔ وہ ہر روز فجر کی نماز کے بعد لوگوں کو مذہبی ویڈیو کلپ روانہ کرتا تھا۔ تاہم وقوعہ کے روز اُس نے غلطی سے یہ نامناسب کلِپ بغیر دیکھ آگے بھیج دیا تھا۔ ایک اور معاملے میں پولیس نے ایک عرب شخص کو دھر لیا جو چھ مختلف خواتین کو نازیبا ویڈیوز اور تحریری پیغامات بھیجتا رہا تھا۔ اس شخص کا کہناتھا کہ اُس کا موبائل فون چوری ہو گیا تھا، کوئی اور شخص اس فون سے خواتین کو غلط قسم کے کلِپس اور پیغامات بھیجتا رہا ہے، جس کے لیے وہ قطعی طور پر ذمہ دار نہیں ہے۔ ایک ماہرِ قانون کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص جان بُوجھ کر خلاف قانون ویڈیو یا پیغام بھیجے یا ایسا حادثاتی طور پر ہو جائے، دونوں صورتوں میں اس پر سائبر کرائمز کے قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.