ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 87 کروڑ 88 لاکھ روپے جاری

منگل 11 دسمبر 2018 14:44

ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 87 کروڑ 88 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 87 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 5 ارب 33کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مخص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سوہاوہ چکوال روڈ کے لئے 38 کروڑ، ضلع تورغر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 73 لاکھ، ضلع مانسہرہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4 کروڑ، آئی بی اکیڈمی کے لئے 2 کروڑ، سی پیک کے تحت انٹیلی جنس بیورو کے آفس کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 18 لاکھ، نیو سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تعمیراتی کاموں کے لئے 9 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :