لبنان سکیورٹی فورسز نے داعش کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا

دہشتگرد تنظیم نے کرسمس پر عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کا منصوبہ بنارکھا تھا

منگل 11 دسمبر 2018 16:21

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المنشق نے کہا ہے کہ پولیس نی' داعش' کی ملک میں دہشت گردی اور خون خرابے کی ایک خطرناک سازش ناکام بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش نے فوج کے مراکز، عبادت گاہوں اور دیگراہم تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ تیار کیا تھا، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پولیس بے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ داعش کئے جنگجوئوں نے حملوں کے لیے بم شمالی شمال مغربی شام کے شہر ادلب سے اسطال جبن کے مقام پر منتقل کیے جہاں انہیں کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کی عبادت گاہوں اور فوج کے مراکز پر استعمال کیا جانا تھا۔لبنانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملٹری پولیس داعش کی سرگرمیوں پر گذشتہ دس ماہ سے ایک شامی مخبر کی معاونت سے نظر رکھی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ لبنان میں داعش کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود ایک ایسے وقت میں پکڑا ہے ملک بھر میں کرسمس منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔