زرعی سائنسدانوں کوزرعی اجناس کی نئی اقسام کی دریافت کیلئے ترغیبات دینے کا فیصلہ

منگل 11 دسمبر 2018 17:42

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے زرعی اجناس ، سبزیوں ، پھلوں کی نئی اقسام کی دریافت کیلئے زرعی سائنسدانوں کو ترغیبات دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہاگیاہے کہ زرعی سائنسدانو ں اور ماہرین زراعت کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایاجائیگا تاہم انہوںنے توقع ظاہر کی کہ نئی اقسا م کی منظوری سے قبل بیج کی لیکج نہیں ہونے دی جائے گی اور اگر کسی جگہ سے اس قسم کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو بریڈرز کے خلاف کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ زیادہ پیداوار ی صلاحیت کی حامل اور مختلف بیماریوں و کیڑے مکوڑوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت رکھنے والی نئی اقسام کی دریافت کی پالیسی حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ہے جس کیلئے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی آباد ی کی غذائی ضروریات کو پوراکرنے اور اضافی زرعی پیداوار برآمد کرکے زرمبادلہ کاحصول بھی ممکن بنایاجاسکے ۔