آرٹس کونسل کراچی میں تیسرابنوٹ فیسٹیول ‘‘ (کل ) ہوگا

منگل 11 دسمبر 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان اورکراچی کیف والا فائونڈیشن کے تعاون سے 3 روزہ ’’تیسرابنوٹ فیسٹیول ‘‘ 12 دسمبر 2018 ء بدھ شام 5 بجے اے سی آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں فنون لطیفہ اور تہذیب و تمدن سے جڑے مختلف شوز پیش کیے جائیں گے اور فنکاروں کے فن کو حقیقی شکل میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تیسرا بنوٹ فیسٹیول عوام الناس کی تفریح کے لیے مفت منعقد کیا جائے گا اور یہ فیسٹیول جمعہ 14 دسمبر تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :