ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے،طالب علم
دنیا کے سب سے عظیم رہنما حضور پاکؐ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں، عمران خان ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کرنے کیلئے کوشاں ہیں، بلوچستان کی تعمیر و ترقی بالخصوص طالب علموں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی اور وظائف دے کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد کی جائے گی وزیرِاعظم عمران خان کی کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء سے گفتگو
منگل 11 دسمبر 2018 22:02
(جاری ہے)
ملاقات میں طلباء کی جانب سے مختلف موضوعات پر وزیرِاعظم سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انسان کی پہچان، اس کے ارادوں اور اس کی سوچ سے ہوتی ہے، جو انسان جتنے بڑے خواب دیکھتا ہے، جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کیلئے تیار کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان جب تک محنت جاری رکھتا ہے وہ اتنا ہی بڑا شخص بنتا جاتا ہے، انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے، اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں، برا وقت انسان کو سبق سکھاتا ہے۔ وزیراعظم نے بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، بڑھتی ہوئی آبادی اور زیرِ زمین پانی کی سطح کے مزید نیچے جانے سے یہ مسئلہ اور بھی سنگین ہو چکا ہے، اس پر قابو پانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک میں تعلیمی نظام کی صورتحال کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین طرح کے نظام تعلیم نے مسائل کو جنم دیا ہے، مختلف طبقوں کیلئے مختلف نظام تعلیم کی کسی معاشرے میں گنجائش نہیں ہوتی، ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان ملک کے باقی حصوں سے پیچھے رہ گیا ہے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خصوصاً طالب علموں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی کیلئے پوری کوشش کی جائے اور ان کو وظائف دے کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں گے، دیہات کی سطح پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے معاشرہ میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سپورٹس کا نیا نظام لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سے عظیم رہنما حضور پاکؐ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں تاکہ ان کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آنحضرتؐ کی سیرت طیبہ پر ریسرچ کے فروغ کیلئے ملک کی تین بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
'امریکہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے'، روس
-
وزیرداخلہ کی گوارد میں بہیمانہ واقعہ میں 7افراد کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
-
فیجی: انصاف کی راہ میں رخنہ ڈالنے پر سابق وزیر اعظم کو جیل کی سزا
-
9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،بلاول بھٹو زرداری
-
تیونس کی خاتون امن کار یو این ایوارڈ کی حق دار قرار
-
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپس سے نکا ل دیاگیا
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.