سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کے معاملہ کی سماعت

منگل 11 دسمبر 2018 22:48

سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کے معاملہ کی سماعت
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کا معاملہ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، معاون وکیل نے عدا لت کو کہا کہ سینئیر کونسل لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، عدالت سماعت ملتوی کر دے،عدالت نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی،وا ضح رہے کہ جسٹس یاور علی پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت نے سنگین160غداری کیس میں15 اکتوبر کو حکم دیا تھا، سابق صدر پرویزمشرف کا بیرون ملک کمیشن کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔