اقوام متحدہ نے جنوبی لیبیا میں مسلسل حملوں کی مذمت کی

بدھ 12 دسمبر 2018 11:07

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) لیبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے جنوبی لیبیا میں مسلسل حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے مشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ لیبیا میں خصوصاً ملک کے جنوبی شہروں اور اداروں کے خلاف جاری حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور لیبیا کے افسران سے اس علاقے میں انتشار کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پھوگھا شہر میں داعش نے 28 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے 6 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :