ڈی پی او لوئر کوہستان کی جانب سے پولیس لائن پٹن میں دربار کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 12:59

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈی پی او لوئر کوہستان کی جانب سے پولیس لائن پٹن میں دربار کا انعقاد کیا کیا، پولیس اہلکار ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دینے سمیت عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن پٹن میں ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے دربار کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی سرکل پٹن، جملہ ایس ایچ اوز لوئر کوہستان، لائن افسر، ٹریفک سٹاف اور دیگر پولیس جوانوں نے شرکت کی۔

ڈی پی او نے کہا کہ تمام پولیس افسران دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنا کام دیانتداری کے ساتھ انجام دیں، محکمہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے، ہر حال میں ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے، فرائض منصبی کے انجام دہی میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں اور پولیس وردی کی عزت اور وقار کا خاص خیال رکھا جائے، ٹرانسفر اور پوسٹنگ سمیت دیگر کوئی مسئلہ ہو تو براہ راست ان سے رابطہ کیا جائے، کسی قسم کی سیاسی سفارشوں سے اجتناب کیا جائے جبکہ تھانہ میں ہر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

قراقرم ہائی وے کی سیکورٹی اور اس پر سفر کرنے والے افراد خصوصاً غیر ملکی افراد کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :