شہر ریاض کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد یوسف خالد آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن گلف کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئے

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 12 دسمبر 2018 14:13

شہر ریاض کی معروف سماجی  شخصیت چوہدری محمد یوسف خالد  آل پاکستان اوورسیز ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،ریاض) شہر ریاض کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد یوسف خالد آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن گلف کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے بلخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی آواز کو ایوان بالا تک پہچانا ہے کیوں کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا حقیقی سرمایہ ہے جن کے پیسے سے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جاتا ہے ہم حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ ریلیف دے تاکہ وہ جب وطن واپس آئیں تو انہیں اپنے حقوق کے لئے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے اس کے ساتھ میں اپنی تنظیم کی سینئر قیادت کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پہ اعتماد کرتے ہوئے اہم ترین ذمہ داری سونپی ہے میں اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ وہ مجھے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے آخر میں میڈیا کا بھی بہت شکر گزار ہوں جو اوورسیز پاکستانیوں کی آواز کو پوری دنیا میں پہنچاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :