حکومت کاروباری شعبہ کو دبائو سے باہر لانے کے لیے ٹیکسوں کی تعداد میں کمی لائے‘الماس حیدر
ٹیکسز کی ادائیگی کا طریقہ کا طریقہ کار تبدیل اور ریفنڈز کی ادائیگی کی لیے موزوں طریقہ کار وضع کیا جائے ‘ صدر لاہور چیمبر
بدھ 12 دسمبر 2018 16:16
(جاری ہے)
الماس حیدر نے کہا کہ پاکستان میں ایک کمپنی، جو چاروں صوبوں میں آپریشنل ہو، اسے سال میں پانچ مرتبہ کارپوریٹ انکم ٹیکس، بارہ مرتبہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ ، بارہ مرتبہ سوشل سکیورٹی، ایک مرتبہ ایجوکیشن سیس، ایک مرتبہ پراپرٹی ٹیکس، ایک مرتبہ وہیکل ٹیکس، ایک مرتبہ سٹیمپ ڈیوٹی اور ایسے ہی کئی دیگر ٹیکسزادا کرنے پڑتے ہیں۔
لاہور چیمبر کے صدر نے تجویز پیش کی کہ کہ اولڈ ایج بینیفٹ ، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور صوبائی سیلز ٹیکس سال میں صرف ایک مرتبہ وصول کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اور پراپرٹی ٹیکس کو اکٹھا کردیا جائے، اسی طرح وفاقی اور صوبائی سیلز ٹیکس بھی یکجا کردینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور انٹرنیٹ و موبائل بینکنگ کے ذریعے ٹیکسز جمع کروانے کی اجازت دی جائے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے مزید کہا کہ دس ملین روپے سے پچاس ملین روپے تک کے ریفنڈز فورا ادا کردئیے جائیں ، مزید یہ کہ ریٹرن کی فائلنگ کے دو ماہ کے اندر تمام ریفنڈز کلیئر کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو پابند کیا جائے کہ وہ الیکٹرانک فائلنگ اور آن لائن پیمنٹ کا سسٹم وضع کریں، فزیکل آڈٹ کم کرنے کے لیے رسک مینجمنٹ سسٹم بہتر کیا جائے۔ الماس حیدر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان تجاویز پر عمل درآمد نہ صرف موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم کرے گا بلکہ نئے ٹیکس گزاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بھی بہتری آئے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800روپے کم ہوگئی
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 76070 پوائنٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں46روپے کلو کمی
-
قطرمیں پاکستانی آموں بارے عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں کل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی
-
تاجردوست سکیم کے تحت 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری میں اپریل کے دوران نمایاں اضافہ
-
پیاز کی ایکسپورٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
-
انٹر بینک ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں فروخت
-
10 گرام سونا 236 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے میں فروخت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ، 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند
-
ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.