غیر نصابی سرگرمیاں بچوں میںاپنے اندر چھپی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں،بابر خان
بدھ 12 دسمبر 2018 20:35
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے میں کوئی نہ کوئی خاص بات موجود ہوتی ہے ۔
کوئی اسپورٹس میں اچھا ہوتا ہے کسی میں فائن آرٹس کی صلاحیتں موجود ہوتی ہیں، کوئی پبلک اسپیکنگ اور شاعری ادب میں لگائو رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بیورو کریٹک پروفائل رکھنے کے باوجود میوزک کا شوق رکھتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے ساتھ دل دل پاکستان کا ملی نغمہ بھی گایا۔ اس چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد ، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، اسکول کے ہیڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم، ولیج اسکول کے ہیڈماسٹر سلیم جتوئی، ہمدرد پبلک اسکول پرائمری سیکشن کی ہیڈ مسٹریس مہرین مسعود اور سیکنڈری اسکول کی ہیڈمسٹریس نبیلہ ماہین کے علاوہ اساتذہ، والدین اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قبل ازاں مہمان خصوصی ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل سندھ بابر خان نے اس چیمپیئن شپ کا آغاز فٹ بال کو کک مار کر کیا۔ اس چیمپیئن شپ میں کراچی کے مختلف اسکولوں کی 8 ٹیموں ہمدرد پبلک اسکول، ہمدرد ولیج اسکول، غلامان عباس، دی لرننگ ہائوس، عثمان پبلک اسکول کیمپس ii ، ہیپی پیلس کیمپسiii ، کراچی پبلک اسکول اور آغا خان پبلک اسکول کھارادر نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہمدرد پبلک اسکول اور ہیپی پیلس اسکول کے درمیان کھیلا گیا جسے ہمدرد پبلک اسکول نے 6-0 سے جیت لیا جبکہ اس کا دوسرا میچ دی لرننگ ہائوس اسکول اور غلامان عباس کے درمیان کھیلا گیا جسے لرننگ ہائوس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ اس کا تیسرا میچ ہمدرد ولیج اسکول اور کراچی پبلک اسکول سے ہوا جسے ہمدرد ولیج اسکول نے 5 صفر سے جیت لیا جبکہ اس کا چوتھا اور آخری میچ آغا خان پبلک اسکول کھارادر اور عثمان پبلک اسکول کے درمیان کھیلا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک میچ جاری تھا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.