تاجر و صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج وطن کی سرحدوں کے تحفظ و دفاع کیلئے تیار اور پوری طرح پرٴْعزم ہے ،ْ گدرا سیکٹر سندھ کے اگلے مورچوں اور تھرکول کے دورے کے موقع پر گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 21:01

تاجر و صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ،ْآرمی ..
راولپنڈی/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور تاجر و صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو کرنل کمانڈر آف آرمی ڈیفنس کور کے بیجز لگائے تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ڈیفنس کور کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گدرا سیکٹر سندھ کے اگلے مورچوں اور تھرکول کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جب کہ اگلے مورچوں پر آرمی چیف نے افواج کے مورال کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج وطن کی سرحدوں کے تحفظ و دفاع کیلئے تیار اور پوری طرح پرٴْعزم ہے، ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے، تاجر صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔