امریکہ میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی موجودگی کی اطلاع نے پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگا دیں

تمام ملازمین محفوظ ہیں اور عمارت کو بھی مکمل طور پر کلیئر کروایا جا چکا ہے ،ْترجمان فیس بک کا بیان

بدھ 12 دسمبر 2018 21:33

امریکہ میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی موجودگی کی اطلاع نے پولیس ..
سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) امریکہ میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی موجودگی کی اطلاع نے پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگا دیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں واقع فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ہیڈ کوارٹر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر کے ملازمین کو ریڈ الرٹ جاری کردیا۔پولیس اور بم ڈسپوزل ڈپارٹمنٹ نے ہیڈ کوارٹر کی دو عمارتوں کو خالی کرا کے سرچ آپریشن کیا ،ْاہلکاروں کو عمارتوں سے بم، بارودی مواد یا کوئی اور خطرناک مواد نہیں ملا۔

عمارتوں کو کلیئر کروا کر ملازمین کو دفاتر میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔فیس بک ہیڈکوارٹر میں بم کی اطلاع نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے انسداد جرائم یونٹ کو بھی موصول ہوئی تھی ،ْنامعلوم شخص نے فیس بک ہیڈکوارٹر کو بھی فون کرکے آگاہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

فیس بک ترجمان کے مطابق تمام ملازمین محفوظ ہیں اور عمارت کو بھی مکمل طور پر کلیئر کروایا جا چکا ہے، کسی ممکنہ حادثے سے بچ جانے پر خوشی ہے، اپنے ملازمین کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔نیویارک پولیس کے ترجمان کے مطابق بم کی اطلاع دینے والے کی چھان بین کر رہے ہیں، جھوٹی اطلاعات کی روک تھام کے لیے مستقبل میں موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :