تنظیمات اہل سنت کی10تنظیموں کا تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان

علماء اہلسنت کو تحریک لبیک سے نہ جوڑا جائے، گرفتار کارکنوں اور علماء کو رہا کیا جائے: چیئرمین سنی علماء و مشائخ کونسل

muhammad ali محمد علی بدھ 12 دسمبر 2018 19:11

تنظیمات اہل سنت کی10تنظیموں کا تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 دسمبر2018ء) تنظیمات اہل سنت کی10تنظیموں کا تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان، چیئرمین سنی علماء و مشائخ کونسل کا کہنا ہے کہ علماء اہلسنت کو تحریک لبیک سے نہ جوڑا جائے، گرفتار کارکنوں اور علماء کو رہا کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے اور ملک کا امن و امان خراب کرنے کے باعث تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کیخلاف گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے بڑا کریک ڈاون کیا گیا تھا۔

حکومت نے گزشتہ ماہ کیے جانے والے کریک ڈاون میں تحریک لبیک کی قیادت سمیت ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ناصرف تحریک لبیک، بلکہ پرتشدد کاروائیوں میں ملوث دیگر جماعتوں کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے کیے جانے والے کریک ڈاون کے بعد سے گرفتاریوں اور سخت ایکشن کے ڈر سے کئی جماعتوں اور تنظیموں نے تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان کرنا شروع کر دیا تھا۔

اسی سلسلے میں میں چیئرمین سنی علماء و مشائخ کونسل کی جانب سے بھی اہم اعلان کیا گیا ہے۔ چیئرمین سنی علماء و مشائخ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ تنظیمات اہل سنت کی10تنظیموں کا تحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں ہیں۔ تنظیمات اہل سنت کی10تنظیمیں تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہیں۔ چیئرمین سنی علماء و مشائخ کونسل کا کہنا ہے کہ علماء اہلسنت کو تحریک لبیک سے نہ جوڑا جائے۔ حکومت تحریک لبیک کیخلاف ہونے والے کریک ڈاون کے دوران گرفتار کیے گئے کارکنوں اور علماء کو رہا کرے۔

متعلقہ عنوان :