جلی ہوئی جلد کے نیچے نظر آنے والا روشن ٹیٹو حقیقت یا فسانہ؟ نئی بحث شروع

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 دسمبر 2018 21:11

جلی ہوئی جلد کے نیچے نظر آنے والا روشن ٹیٹو حقیقت یا فسانہ؟ نئی بحث ..

انٹرنیٹ  پر ایک شخص کے بازو پر بنے ٹیٹو کی تصویر کافی وائر ل ہوگئی ہے۔ اس شخص نے یہ ٹیٹو اپنی جلد پر بنوایا تھا لیکن جلد جل جانے کے باعث ان ایک اور  گہرا روشن ٹیٹو جلد کے نیچے ے نظر آ رہا ہے۔یہ تصویر سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر صارف uhmodijia نے  پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر کو دیکھ کرلگتا ہے کہ جیسے جلد کے اوپر موجود ٹیٹو تو مدھم ہو گیا ہے لیکن جلد کے نیچے موجود ٹیٹو  ابھی ابھی بنایا گیا ہے۔


اس تصویر کو دیکھ کر بہت سے ریڈٹ صارفین نے اسے فوٹو شاپڈ قرار دیا۔صارفین نے دعویٰ کیا کہ ٹیٹو  کے علاوہ جلنے کے نشانات بھی مشکوک  ہیں۔
اگرچہ یہ ٹیٹو جعلی نظر آتا ہے لیکن یہ حقیقی ہے۔ یہ ٹیٹو اس بات کا سائنسی ثبوت ہے کہ جلد پر موجود ٹیٹو مدھم ہو کر ختم بھی ہوجائیں لیکن ان کی نقل انسان کی اصل جلد یعنی خارجی جلد کے نیچے اصل جلد پر موجود ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


جلد پر جب ٹیٹو بنایا جاتا ہے تو بعض دفعہ یہ جلد کی دوسری تہہ یعنی اصل جلد تک پہنچ جاتا ہے۔ ٹیٹو بنوانے والے شخص کی وفات کے بعد جب گلنے سڑنے کا عمل شروع ہوتا ہے اور جلد پھٹتی ہے  تو بھی نیچے سے ٹیٹو ظاہر ہوجاتا ہے۔ایسا زندہ انسانوں کے ساتھ جلد کے جلنے کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔
ایک انسٹاگرام صارف نے  اس تصویر کو دیکھ کر اپنا تجربہ بتایا کہ ان کے  شوہر کی جلد جلنے کے بعد اصل جلد میں سے روشن ٹیٹو ظاہر ہوگیا تھا۔
ویب سائٹ ”سائنس الرٹ“ کے مطابق ریڈٹ پر وائرل ہونے والی تصویر  کی وضاحت ممکن ہے اگرچہ یہ کافی سائنسی ہے۔

متعلقہ عنوان :