Live Updates

وزیر اعظم عمران خان اپنے وزراء سے تنگ آ گئے

آجکل وزیراعظم عمران خان سارا سارا دن اپنے وزیروں کو کوستے رہتے ہیں،ہارون رشید کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 23:31

وزیر اعظم عمران خان اپنے وزراء سے تنگ آ گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :معروف صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آجکل وزیراعظم عمران خان سارا سارا دن اپنے وزیروں کو کوستے رہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2 روزقبل وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔

اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا گیا ۔ساڑھے آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں کسی قسم کا کوئی وقفہ نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء سے تین سوال پوچھے کہ انہوں نے کیا کیا ہے ،آئندہ کے لیے کیا حکمت عملی ہے جبکہ اپنی وزارت میں کتنے پیسے بچائے ہیں۔

اس اجلاس کے اختتام میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی کابینہ میں کسی بھی قسم کا ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم نے تمام وزراء کو اپنے اپنے دفاتر میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مراد سعید کو وزیرمملکت سے وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔تاہم معروف صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت اپنے وزیروں سے تنگ آ چکے ہوئے ہیں ۔

عمران خان آج کل سارا دن وزیروں کو کوستے ہیں۔وہ یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ یہ میں نے کیا مصیبتیں اپنے ارد گرد اکٹھی کر لی ہیں۔وہ کبھی کسی کے سامنے وزراء کی نالائقی کا رونا روتے ہیں اور کبھی کسی کے سامنے وزراء کی نااہلی کا گلہ کرتے ہیں۔واضح ہو کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تمام وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :