صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 24 سی31 دسمبر تک ہوں گی

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب بھر کے تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 24دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی جبکہ یکم جنوری2019ء سے دوبارہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں سیکشن آفیسرمحکمہ تعلیم حکومت پنجاب (ACAD-1) کی جانب سے قبل ازیں سال بھر کے دوران تعلیمی اداروں میں مختلف تہواروں ، ایام وغیرہ پر ہونے والی تعطیلات کا باضابطہ سرکلر پہلے ہی جاری کیاجا چکا ہے ۔