مکہ، ضعیف العمر عازمین اور زائرین کے لئے برقی گاڑیوں کی سہولت دینے کا افتتاح

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:14

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے انتظام وانصرام کی ذمہ دار سعودی عرب کی جنرل پریزیڈینسی نے ضعیف العمر افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے نئی برقی گاڑیوں کا افتتاح کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں کے مطابق ان برقی گاڑیوں کے ذریعے ضعیف العمر اور معذور افراد مناسکِ حج اور عمرہ ادا کرسکیں گے۔

ایک برقی گاڑی پر بیک وقت 6 افراد سوار ہو سکتے ہیں اور ان گاڑیوں کی سہولت معذور اور ضعیف افراد کو چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔ یہ گاڑیاں الحرمین الشریفین کے ترقیاتی منصوبوں کے فریم ور ک ہی کا حصہ ہیں جس کا مقصد مناسکِ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے حجازِ مقدس آنے والے عازمین اور زائرین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل سہولتیں مہیا کرنا ہے۔