گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ڈاکٹر کی درخواست ضمانت پر سماعت 18دسمبر تک ملتوی

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) عدالت نے گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث ڈاکٹر عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے ملزم کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ملزم ڈاکٹر عزیز ارحمان نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ملزم ڈاکٹر عزیز الرحمان کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ عنوان :