وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت این ایچ اے کے ترقیاتی کاموں کے لئے 81 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ روپے جاری کر دیئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 81 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران مواصلات کے شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 85 ارب 19 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مخص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این 50 کے لئے 60 کروڑ، دو لین ہائی وے بسمیہ تاخضدار کے لئے 20 کروڑ، چترال ایون بمبوریت کے لئے 12 کروڑ، 2010ء کے سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 21کروڑ 66 لاکھ، پشاور نادرن بائی پاس کے لئے 70 کروڑ، نیشنل ہائی وے ڈویلپمنٹ سیکٹر پراجیکٹ کے لئے 20 کروڑ، لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کے لئے 60 کروڑ، 6 لین ہائی وے لاہور ایسٹرن بائی پاس کے لئے 20 کروڑ، سی پیک کے تحت اسلام آباد تا رائیکورٹ سیکشن کے لئے 60 کروڑ، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی تعمیر کے لئے 40کروڑ، لاہور ملتان موٹر وے کی تعمیر کے لئے 16ارب 26 کروڑ، جگلوٹ سکردو روڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب 40 کروڑ، لاہور ملتان موٹر وے کے لئے 16 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔