شیخ علامہ فریدی آج نماز جمعہ محمدی مسجد میں پڑھائینگے، اعلامیہ

حکومت سودی نظام سے متعلق اپنا مؤقف ،پالیسی وضح کرے ۔ ناظم شبان اہلحدیث

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ شیخ علامہ عبدالخالق فریدی نے ملکی تباہ حال معیشت کی وجہ سودی نظام کو قراردیتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والی حکومت سودی نظام کے حوالے سے قوم کو اپنے مؤقف و پالیسی سے آگاہ کرے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شبان کے ایک اعلامئے کے مطابق شیخ علامہ عبدالخالق فریدی کل (جمعہ) 14دسمبرنماز جمعہ محمدی مسجد اہلحدیث ناظم آباد2نمبر میں پڑھائیںگے اور خطبہ جمعہ ماہ ربیع الثانی کے فضائل کے موضو ع پر بیان فرمائیں گے اعلامئے کے مطابق نماز جمعہ کا خطبہ ٹھیک ایک بجے شروع ہو گا جبکہ نماز جمعہ کے اجتماع میںملکی استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :