متحدہ اپوزیشن کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آئوٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:35

متحدہ اپوزیشن کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر قومی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) متحدہ اپوزیشن نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو یہ جمہوریت کا قتل ہوگا۔ ان حالات میں ہمارا یہاں بیٹھنا جائز نہیں ہے۔ ہم یہاں پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک نہیں بیٹھیں گے جس کے ساتھ ہی تمام اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔